ملک میں 10روز کے دوران کورونا کیسز میں 67فیصد اضافہ

اپ ڈیٹ 30 مارچ 2020 08:59am
فائل فوٹو

کراچی:ملک میں 10روز کے دوران کورونا کیسز میں 67فیصد اضافہ ہوا، 1091کیس رپورٹ ہوئے ،27مارچ کو سب سے زیادہ 170مریض سامنے آئے، اسی دن پنجاب نے سندھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کورونا وائرس کا خطرہ بدستوربڑھ رہا  ہے، 20مارچ 2020 ملک میں مریضوں کی تعداد 534، ہلاکتیں 3جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5تھی ،سندھ 259 کی تعداد کے ساتھ سہرفہرست تھا ، جبکہ پنجاب میں نصف سے بھی کم یعنی 104مریض آئے تھے۔

 دن گزرنے کے ساتھ آئے روزصورتحال بھی مزید بگڑتی گئی ،کورونا پازیٹیوکیس کی تعداد ہی نہیں ہلاکتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

 سب سے زیادہ اضافہ 27 مارچ کودیکھا گیا صرف ایک روزمیں 170 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، 85 مریضوں پنجاب میں رپورٹ ہوئے جس سے پنجاب کے فیگرسندھ سے بڑھ گئے تعداد 490 ریکارڈ ہوئی۔

کمانڈ اینڈ کٹنرول سینٹر کے اعدادشمار کےمطابق گزشتہ 10روزمیں ملک بھرمیں 67 فیصد اضافے کے ساتھ 1091 کیسزریکارڈ کئے گئے جبکہ اسی عرصے میں کل 17 اموات ہوئیں ، ملک میں 26 فروری کوپہلا کیس سامنے آیا ایک ماہ اور 4روز میں تعدد 1600سے تجاوزکرگئی ۔